آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کا کہنا ہے کہ نیشپا لیز میں کنواں نمبر 10 اور 11 سے خام تیل کی پیداوار میں 1730بیرل یومیہ کا اضافہ ہوا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ نیشپا کنواں 10 سے خام تیل کی پیداوار میں 900 بیرل کا اضافہ ہوا ہے، نیشپا کنواں نمبر 10 کی پیداوار اب بڑھ کر 1340 بیرل یومیہ ہوگئی۔
اس سے قبل نیشپا کنواں نمبر 10 سے 440 بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا تھا، اس کنویں سے دسمبر 2020 سے تیل و گیس کی پیداوار ہورہی ہے، کنویں سے 34 لاکھ مکعب فٹ گیس بھی حاصل کی جا رہی ہے۔
او جی ڈی سی ایل نیشپا ڈرلنگ لیز میں 56.45 فیصد حصہ کے ساتھ بطور آپریٹر کام کر رہی ہے، او جی ڈی سی ایل نیشپا لیز میں10 کنووں سے یومیہ 12200 بیرل خام تیل پیداوار حاصل کر رہی ہے۔
نیشپا کنواں نمبر 10 ضلع کرک صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔
Comments are closed.