کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی والدہ کی نمازجنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ نماز جنازہ مدنی مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 8 نزد جناح گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔
رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے خالد مقبول صدیقی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ایک بیان رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ خالد مقبول اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں۔
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Comments are closed.