متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جماعت اسلامی کو ایک مرتبہ پھر اپنی تنقید کے نشانے پر رکھ لیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپ کو دھرنے کے معیار اور اصلیت کا پتا چل گیا ہوگا، کن کے ساتھ طے تھا کہ دھرنے میں بیٹھیں، مذاکرات ہوجائیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ سب کی ڈور کہاں بندھی ہوئی ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم اے این پی کے وفد کی بہادر آباد آمد کو خوش آئند سمجھتے ہیں، اے این پی وفد کا آنا کراچی کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے اچھا عمل ہے۔
خالد مقبول نے کہا کہ سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں مگر ہمیشہ نہیں رہتے، علاقوں میں مقامی پولیس ہو جیسے مہذب معاشرے میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کے ساتھ کھڑے ہیں اگر سڑکوں پر کھڑا ہونا پڑا تو بھی آئیں گے۔
Comments are closed.