متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے اراکین اسمبلی کو دیگر سیاسی رہنماؤں سے تعلقات محدود رکھنے کی ہدایت کردی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہر رکن اسمبلی اتنے تعلقات رکھے جتنے ایم کیو ایم اجازت دیتی ہے، کوئی رکن اسمبلی دیگر سیاستدانوں سے زیادہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے تو درخواست دے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ توڑنے اور کمزور کرنے کے طریقے ناکام ہوچکے ہیں، ایم کیو ایم کا مستقبل نوجوان ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل ہماری ٹیم مذاکرات کے لیے جائے گی دیکھتے ہیں کیا ملتا ہے، اگر بات نہیں بنی تو بات منوانے کے لیے سڑکوں پر آئیں گے۔
Comments are closed.