بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار الیکشن کمیشن میں پہنچ گئے

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی اور فاروق ستار کے ہمراہ کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں پہنچ گئے۔

انتخابی حلقہ بندیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ الیکشن کمیشن پر احتجاج کرنے پہنچی ہے۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کے دفتر کی چھت اور آفس کے باہر تعینات ہے۔

متصل عمارتوں کی چھت پر بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہےجبکہ ساؤتھ زون پولیس کی مدد کے لیے ویسٹ زون کی نفری بھی پہنچا دی گئی ہے۔

کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس بھی صدر کراچی میں واقع الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پہنچ گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں پر شروع دن سے ایم کیو ایم نے ہی ہر سطح پر آواز اٹھائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اس ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر گئے، دیگر سیاسی جماعتیں کروڑوں روپے لگا کر الیکشن مہم چلا رہی ہیں، مگر ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.