کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار خالد رضا کے قتل کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق خالد رضا کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ الزام نمبر 131/23 قتل کی دفعات کے تحت مقتول کے بھائی سید تنویر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقتول کو اتوار کی شب 8 بجکر 12 منٹ پر گھر کے باہر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
مقدمہ کے متن میں مقتول کے بھائی نے بیان دیا کہ اسے اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور گلی میں شور شرابہ شروع ہوگیا، میں نے گھر سے دیکھا تو موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان تیزی سے روڈ کی طرف بھاگتے نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ میں گھر سے باہر آیا تو دیکھا کہ میرا بھائی خالد رضا خون میں لت پت پڑا ہے، میں اپنے بھائی کو سچل گوٹھ کے قریب واقع نجی اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ سر پر گولی لگنے کے باعث خون زیادہ بہہ جانے سے بھائی انتقال کر گیا ہے۔
Comments are closed.