وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت کا کسی سفیر کو حق حاصل نہیں ہے۔
ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ یورپی سفیروں نے خط لکھ کر سفارتی پروٹوکول توڑا، کسی سفیر کو حق نہیں پہنچتا کہ ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت کرے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ہم غلام ہیں جو آپ کے کہنے پر روس کی مذمت کریں؟ یورپی سفیروں کو ہم نے صحیح کہا کہ کیا آپ بھارت سے ایسا کہیں گے؟
وزیراعظم نے کہا کہ وہ بھارت کو داد دیتے ہیں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت روس سے تیل منگوا رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بوٹ پالش بہت اچھی طرح کرتا ہے، سوٹ پہننے والے بےغیرت نے تجویز دی ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہنا چاہیے تھا۔
عمران خان نے مزیداستفسار کیا کہ کیا کبھی اپوزیشن قیادت نے ڈرون حملوں کی مذمت کی؟
وزیر اعظم نے اپوزیشن رہنماؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 غلاموں نے باہر کے لوگوں کے پاؤں پکڑ کر سازش کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عہد کیا تھا کہ خدا کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکوں گا، تھری اسٹوجز بات سُن لو تم یہ میچ بری طرح ہارنے والے ہو۔
Comments are closed.