بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خادم اعلیٰ صاحب پیٹرول کو 150 روپے اور ڈیزل کو 140 روپے لیٹر کردیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرول 150 روپے لیٹر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خادم اعلیٰ صاحب پیٹرول کو 150 روپے اور ڈیزل کو 140 روپے لیٹر کر دیں۔

وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا فلاحی کام کیا، ہیلتھ کارڈ دے کر، ہمارے احساس پروگرام کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، ہمارے دور حکومت میں ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، پاکستان کی صنعت نے اٹھنا شروع کیا، ٹیکسٹائل نے ریکارڈ ترقی کی، اس وقت میر صادق اور میر جعفر کی طرف سے سازش کی گئی، سازش ہوئی اور بعد میں مداخلت، انہوں نے سازش کر کے ہماری حکومت گرائی۔

پولیس اہلکار بےہوش اور نڈھال کارکنوں کو پنڈال سے نکالتے رہے، بے ہوش کارکنوں کو نکالتے وقت عمران خان جلسے سےخطاب کر رہے تھے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مستقبل نوجوانوں کا ہے، پاکستان کو حقیقی آزادی نہیں ملی، غلامی وہ ہوتی ہے جب فیصلے ملک کی بہتری کے لیےنہیں کیے جاتے، حکمران امریکی جنگ عوام کی بہتری کے لیے شامل نہیں ہوئے تھے، اس جنگ سے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، قبائلی علاقہ تباہ ہوا، میں قوم کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ روس اس لیے گیا کہ مجھے پتا تھا مہنگائی ہے ہمیں گندم اور گیس کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں پر نواز شریف اور آصف زرداری نے کچھ نہیں بولا، ان میں جرات نہیں تھی، شریف اور زرداری پیسے کے غلام ہیں کبھی قوم کے لیے کھڑے نہیں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.