ان دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیلے رنگ والے سانپ کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، لیکن خبردار کمزور دل والے صارفین دل تھام کر ویڈیو دیکھیں کیونکہ اس میں ایک سانپ خاتون کے کان میں پھنس جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون جو کہ درد کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس آتی ہے، اس کے کان میں ایک چھوٹا پیلے رنگ کا سانپ پھنس ہوا ہے۔
ایک طبی ماہر، ہاتھوں میں دستانے پہنے ہوئے، مریض کے کان سے سانپ کو نکالنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے، اس کے لیے اسے ایک چمٹے کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جو کان کے کنارے سے باہر جھانکتا ہوا نظر آتا ہے۔
یہ سانپ اس قدر مضبوطی سے کان میں پھنسا ہوا ہے کہ لاکھ تدبیروں کے باوجود ویڈیو کے اختتام تک نکل نہیں سکا اور نہ ہی اس کے نکلنے کے کوئی آثار دکھائی دے رہے تھے۔
ویڈیو میں واقعے کی جگہ یا وقت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے اور نہ ہی یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ سانپ کان کے اندر کس طرح گیا۔
چندن سنگھ نامی ایک فیس بک صارف نے بغیر کسی تفصیلات کے ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا "سانپ کان کے اندر چلا گیا”۔
صارفین اس کلپ کو دیکھ کر حیران اور خوفزدہ ہوگئے اور کئی صارفین نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے اس ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
اس ویڈیو کو 87,000 سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے اور تقریباً 100 صارفین نے اسے لائک کیا جبکہ 79 صارفین نے اسے ری شیئر کیا ہے۔
Comments are closed.