- مصنف, صوفیہ فریرا سانٹوس
- عہدہ, بی بی سی نیوز
- 2 گھنٹے قبل
کولمبیا کی پولیس نے پیر کو بوگوٹا ہوائی اڈے پر ایک خاتون کو جنگلی حیات کی سمگلنگ کے الزام میں اس وقت گرفتار کر لیا جب ان کے سامان سے 130 زہریلے مینڈک برآمد ہوئے۔ کولمبین حکام کا کہنا ہے کہ مینڈکوں کو چھوٹے فلمی کنستروں میں انتہائی نامناسب حالات میں چھپا کر رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پانی کی کمی کا شکار تھے۔گرفتار کی جانے والی خاتون برازیلین شہری ہیں۔ وہ براستہ پاناما ساؤ پالو جا رہیں تھیں۔ آن کے مطابق، یہ مینڈک انھیں جنوبی کولمبیا کی ایک مقامی برادری کی جانب سے تحفے کے طور پر دیے گئے تھے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹ میں ہر ایک مینڈک کی قیمت تقریباً 1,000 ڈالر ہے۔
،تصویر کا ذریعہBOGOTA ENVIRONMENT SECRETARY
body a {display:none;}
Comments are closed.