منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

خاتون کینسر میں مبتلا بیٹی لے کر عمران خان کی رہائشگاہ پہنچ گئی

کوہاٹ کی رہائشی خاتون کینسر میں مبتلا بیٹی کو لے کر عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔

عمران خان سے ملاقات کےلیے کینسر میں مبتلا 5 سالہ بچی کوہاٹ سے لاہور پہنچی۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) نے گزشتہ 10 سال کا توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بلڈ کینسر کی مریضہ 5 سالہ خوبصورت نے عمران خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔

بچی کی والدہ نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال نے بچی کےعلاج کےلیے 35 لاکھ روپے طلب کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر ہر ماہ 20 ہزار روپے کماتے ہیں، اس رقم میں بیٹی کا علاج کیسے کریں؟

بچی کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان بیٹی کا شوکت خانم کینسر اسپتال میں علاج کرائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.