شادی کے دن قریب آتے ہی لوگ اپنی سہانی زندگی کے خواب دیکھنے لگتے ہیں، لیکن بھارت میں اس کا اُلٹ ہی ہوگیا، خاتون پولیس افسر نے شادی سے چند ماہ قبل اپنے منگیتر کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست آسام میں پیش آیا جہاں لڑکے کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ نگاؤں نامی علاقے میں تعینات سب انسپکٹر جنمونی ربھا کو اپنے ہونے والے شوہر کے جرم کا پتہ لگا تو اس نے منگیتر کے خلاف ایف آئی درج کروائی۔
بات یہیں ختم نہیں ہوئی، بلکہ اس خاتون پولیس افسر نے اپنے ہونے والے ہمسفر کو گرفتار بھی کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے آئل اینڈ نیچر گیس کارپوریشن کا نمائندہ بن کر لوگوں کو لاکھوں روپے کا چونا لگادیا۔
جب اس کیس کی تفتیش کی گئی تو پولیس نے کمپنی کی 11 جعلی مہریں بھی برآمد کیں جبکہ جعلی دستاویزات بھی ملیں جن میں شناختی کارڈ وغیرہ شامل تھے۔
خاتون پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی اور ملزم کے ساتھ رواں برس نومبر میں شادی ہونی تھی۔
Comments are closed.