سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے کی خاتون پولنگ افسر سے بد تمیزی کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے ایم پی اے کے بیٹے کرن ہری رام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جولائی کو اسلام آباد طلب کرلیا۔
ایم پی اے کے بیٹے کی پولنگ اسٹیشن میں خاتون پریزائیڈنگ افسر سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
واقعہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 26 جون کو پولنگ اسٹیشن نمبر 39 میں سامنے آیا تھا۔
پولنگ ایجنٹ کو نکالے جانے پر کرن کمار اور خاتون پریزائیڈنگ افسر میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔
کرن کمار کا کہنا تھا کہ پولنگ ایجنٹ کو کیوں نکالا گیا جبکہ خاتون پریزائیڈنگ افسر کا کہنا تھا کہ دھمکائیں نہیں کسی ایجنٹ کو نہیں نکالا گیا۔
Comments are closed.