بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کردی

بھارت میں خاتون نے سڑک پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی برسات کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پیش آیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ سڑک سے گزر رہی تھی کہ کار میں موجود ڈرائیور نے انہیں ٹکر ماری اور بدتمیزی بھی کی جس کے بعد خاتون نے اسے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو میں خاتون کو کراسنگ پر ٹیکسی ڈرائیور کو مسلسل تھپڑ مارتے بھی دیکھاجاسکتا ہے، اس دوران سگنل پر موجود ٹریفک اہلکار  نےخاتون کو روکنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے اس کی ایک نہ سنی اور ٹیکسی ڈرائیور کا فون بھی توڑ دیا۔

پولیس کی جانب سے خاتون کے خلاف ایف آر درج کرلی گئی ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو سے پتا چلا ہے کہ ڈرائیور پہلے پہل تیز رفتاری کے ساتھ آرہاتھا لیکن ڈرائیور نے خاتون کو سڑک پار کرتا دیکھ کر بریک لگائی اور ان کی جان بچائی

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.