بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خاتون نے شوہر کی آنکھوں میں کیمیکل ڈال دیا، بینائی متاثر

ملتان میں خاتون نے مبینہ طور پر طلاق نہ دینے پر اپنے شوہر کی آنکھوں میں کیمیکل ڈال دیا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون نے والد اور بھائیوں کیساتھ مل کر شوہر کی آنکھوں میں کیمیکل ڈالا جس سے اس کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ شوہر سے طلاق لینا چاہتی تھی، انکار پر اس نے کیمیکل ڈالا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شخص کی بہن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزمہ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.