پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

خاتون نے شوہر، ساس کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھ دیے

بھارتی ریاست آسام میں خاتون نے شوہر اور ساس کو قتل کرنے کے بعد جسم ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوہاٹی پولیس کا کہنا ہے کہ وندانا کالیتا نامی خاتون نے اپنے شوہر اور ساس کو 3 دن قبل قتل کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کی واردات انجام دینے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے چند دن فریج میں رکھنے کے بعد گوہاٹی سے 150 کلومیٹر کی دور میگالیہ چیراپونجی میں پھینک دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوہاٹی کے قریب نان متی علاقے میں خاتون نے اپنے شوہر اور ساس کو پہلے قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑے کرکے فریج میں چھپا دیے تھے۔

پولیس کے مطابق وندانا کالیتاکے شادی کے باوجود ایک اور شخص سے تعلقات تھے، قتل کے بعد وہ اور اُس کا دوست جسم کے حصوں گوہاٹی سے 150 کلو میٹر دور لے گئے۔

میڈیا سے گفتگو میں پولیس افسر نے بتایا کہ وانداناکالیتا اور اُس کے دوست نے دونوں لاشوں کے ٹکڑوں کو پھینک دیا، جو پولیس نے ڈھونڈ نکالے ہیں۔

پولیس افسر نے مزید کہا کہ پولیس کو کالیتا ہی میگالیہ لے گئی جہاں انہوں نے دونوں لاشوں کے ٹکڑے پھینکے تھے۔

آسام کے اس واقعے سے قبل گزشتہ سال دہلی میں بوائے فرینڈ کے ہاتھوں لڑکی کے قتل اور جسم کے ٹکڑے فریج میں رکھنے کی خبر سامنے آچکی ہے۔

حال ہی میں ایک اور خاتون نکی یادیو کی لاش کو بھی اُس کے پارٹنر نے قتل کے بعد ریسٹورنٹ کے فریج میں رکھی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.