بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

خاتون نے ایک ساتھ دو اژدھے پکڑ کر سب کو حیران کردیا

آسٹریلیا میں سانپ پکڑنے والی بہادر خاتون نے ایک ساتھ دو خطرناک اژدھوں کو پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

خاتون کی ایک ساتھ 2 اژدھوں کو پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 گھر میں سانپ کی موجودگی پر اہلخانہ کی جانب سے سانپ پکڑنے والی خاتون کو بلایا گیا۔

خاتون نے کمال مہارت کے ساتھ باورچی خانے کی چھت سے دونوں اژدھوں کو پکڑا، جس پر سوشل میڈیا صارفین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.