قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خاتون ملازم کی شکایت پر محتسب اعلیٰ نے جنرل منیجر (جی ایم) پی آئی اے سیکیورٹی میجر ریٹائرڈ امجد کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔
محتسب اعلیٰ نے خاتون ملازم عالیہ ظفر کی شکایت پر کیس سننے کے بعد جی ایم پی آئی اے میجر ریٹائرڈ امجد کو ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
محتسب اعلیٰ احسان جتوئی نے درخواست پر شواہد جانچنے کے بعد جی ایم پی آئی اے کی برطرفی کا فیصلہ دیا۔
عالیہ ظفر پی آئی اے شعبہ ویجلنس اینڈ سیکورٹی میں تعینات تھی۔
عالیہ ظفر نے ہراساں کرنے پر جی ایم پی آئی اے امجد کے خلاف محتسب اعلیٰ کو درخواست دی تھی۔
Comments are closed.