بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

خاتون سیاح نے آتش فشاں پہاڑ پر پیزا پکالیا

ایک خاتون سیاح نے وسطی امریکا کے ملک گوئٹےمالا کا دورہ کیا اور وہاں ایک آتش فشاں پہاڑ پر پیزا پکایا۔

الیگزینڈرا بلوجٹ نامی خاتون نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص طشتری میں موجود پیزا پر سبزیاں ڈال رہا ہے۔

کچھ لمحوں بعد وہ شخص پیزے کی طشتری کو پہاڑ کی سطح پر رکھ دیتا ہے۔

اس پہاڑ کے اندر آتش فشاں ہے جس کی وجہ سے اس کی سطح پر رکھی گئی طشتری میں پیزا پک گیا اور آگ جلانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

الیگزینڈرا نے بتایا کہ یہ سہولت ‘پکایا’ نامی آتش فشاں میں دستیاب ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ اس نیشنل پارک میں آنے کیلئے آپ کے ساتھ ایک گائیڈ کا ہونا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس آتش فشاں سے آخری بار 2021 میں لاوا نکلا تھا، یہاں اوپر بہت ٹھنڈ ہوتی ہے تو اپنے ساتھ اضافی کپڑے لے کر آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.