ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں جاری نوٹس پر نظرِ ثانی اپیل کی سماعت میں عمران خان کے وکیل پیش نہ ہو سکے۔
عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ علالت کے باعث ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کیعدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
نعیم پنجوتھہ کے جونیئر وکیل کی جانب سے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی کے 23 مئی تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.