بھارتی خاتون کرکٹر ہرلین دیول کے انگلینڈ کے خلاف میچ میں لیے ایک بہترین کیچ نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔
بھارتی ویمن ٹیم کی انگلینڈ ویمن ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے، جہاں اسے پہلے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بارش سے متاثرہ اس میچ سے زیادہ اس میں پکڑے گئے ایک کیچ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے ہیں۔
یہ کیچ ہرلین دیول نے باؤنڈری لائن پر پکڑا، جب انگلینڈ کی ایمی جونز نے چھکا مارنے کے لیے شاٹ لگایا تو ہرلین نے پہلے باؤنڈری کے اندر گیند کو روکا، تاہم توازن برقرار نہ رکھنے پر انھوں نے گیند ہوا میں اچھالی اور خود باؤنڈری کے باہر چلی گئیں، پھر دوبارہ باؤنڈی لائن کے باہر سے چھلانگ لگا کر ہوا میں موجود اس گیند کو پکڑ لیا۔
سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اس کیچ کو خواتین کرکٹ کے بہترین کیچز میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے جبکہ ہرلین کی ایتھلیٹزم کی بھی خوب تعریف کی جارہی ہے۔
دوسری جانب یہ کیچ قانونی اعتبار سے بھی بحث کا مرکز بنا ہوا ہے، کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ ہرلین نے جو کیچ لیا وہ ضابطے کے اعتبار سے قانونی نہیں ہے۔
Comments are closed.