خاتونِ اوّل بیگم ثمینہ عارف علوی کی جانب سے گورنر ہاؤس میں معذور افراد میں رکشے تقسیم کیے گئے۔
بیگم ثمینہ عارف علوی کی جانب سے تقسیم کیے گئے رکشے خاص طور معذور افراد کے لیے بنائے گئے ہیں جو مکمل طور پر ہاتھ سے چلنے والے ہیں۔
اس موقع پر خاتونِ اوّل کا کہنا تھا کہ اس طرح کے جدید رکشے معاشرے کے معذور افراد کو خود کفیل بننے میں مدد دیں گے، ہمیں خصوصی صلاحیتوں کے حامل لوگوں کو ملک کے مرکزی دھارے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔
بیگم ثمینہ علوی نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
Comments are closed.