20 سال کے دوران کوئی بھی تاریخ بتائیے اور دن معلوم کرلیجیے، یہ حیرت انگیز مہارت ہے کراچی کے 13 سالہ اسد کی، جن کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج ہوچکا ہے۔
آپ نے کم عمر اسپیلنگ ماسٹرز تودیکھے ہوں گے، کئی کئی ہندسوں کو جمع، تفریق اور تقسیم کرتے ماہر بچوں سے بھی واقف ہوں گے، نارتھ ناظم آباد کا رہائشی 13 سالہ آل اسد گزشتہ 20 سالوں کی تاریخ کا دن با آسانی بتا دیتا ہے۔
آل اسد جو بظاہر تو لگ رہا ہے، اپنے کزن کے ساتھ بیٹھے گپ شپ لگا رہے ہیں، لیکن دراصل اسد کے کزن اس کا امتحان لے رہے ہیں۔
منفرد ذہانت کا حامل اسد کسی بھی تاریخ کا دن بغیر دیکھے فوراً سے بتا دیتا ہے۔
جیو نیوز نے بھی اُن سے کچھ مختلف سالوں کی تاریخ کے دن پوچھے، جو اسد نے لمحے سے پہلے بتادیے۔
اسد کی والدہ کہتی ہیں پانچ سال کی عمر میں اسد کو تاریخیں یاد ہونا شروع ہوگئی تھیں، یوں اسد محفل میں سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔
دلچسپ ذہانت کے مالک اسد کے پاس ریاضی کا کوئی فارمولا نہیں، گینز ورلڈ ریکارڈ کیلئے اسد اپنا نام رجسٹرڈ کرواچکا ہے۔
آل اسد کی یہ خداد داد اور منفرد صلاحیت قابل ستائش ہے، اگر آل اسد یہ صلاحیت پڑھنے لکھنے میں کارآمد ہو تو مستقبل میں والدین اور ملک کا نام روشن کر سکتا ہے۔
Comments are closed.