قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اُنہیں سب کے لیے رول ماڈل قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ ’حیدر علی کا ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈمیڈل جیتنا بڑی خوشخبری ہے۔‘
وسیم اکرم نے کہا کہ ’یہاں ایک کھلاڑی ہے جس نے ہمت اور عزم دکھایا نا صرف مقابلہ کرنے کا بلکہ جیتنے کا۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’حیدر علی ہم سب کے لیے ایک حقیقی رول ماڈل اور لیجنڈ ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کر دی ہے، حیدر علی پاکستان کے لیے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی تھی، حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی۔
Comments are closed.