بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدر آباد کا باورچی اللّٰہ ڈنو دہشتگرد کیسے بنا ؟، تحقیقاتی رپورٹ

صدر بم دھماکے کا مرکزی ملزم حیدر آباد کا باورچی نوجوان اللّٰہ ڈنو دہشت گرد کیسے بنا، تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کچھ نئے اہم انکشافات سامنے آگئے۔

کراچی بم دھماکوں کی تحقیقات میں اہم انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مِسنگ پرسن کے احتجاج میں شامل بے روزگار نوجوان سندھودیش روولیوشنری آرمی(ایس آر اے) کا ٹارگٹ ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق بے روزگار، کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کا مظاہروں میں انتخاب کیا جاتا ہے،  نوجوانوں کے انتخاب اور مائل کرنے کا کام چانڈیو برادری کے عاقب اور شازیہ کرتے ہیں۔

کراچی میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے ہاتھوں مقابلے میں ہلاک ملزم کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ چانڈیو برادری کے دونوں افراد سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے رابطے کرتے ہیں۔

تحقیقات میں بتایا گیا کہ ایسا ہی ایک نوجوان اللّٰہ ڈنو حیدرآباد میں باورچی تھا، مِسنگ پرسن مظاہرے میں شرکت کیلئے گیا تھا، اللّٰہ ڈنو کی ذہن سازی کرکے دہشت گردی کیلئے آمادہ کیا گیا۔

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگرد صدر دھماکے میں بارودی مواد سے لیس سائیکل کھڑی کرنے والا تھا۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اللّٰہ ڈنو کو دہشتگردی کے احکامات اصغر نامی شخص نے دیئے، اصغر کی جانب سے اللّٰہ ڈنو کو احکامات کے شواہد بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.