حیدرآباد کے مختلف گلی محلے کے بازار، تجارتی مراکز پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ سڑکوں اور شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہے۔
حیدرآباد میں بلدیہ کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال خوفناک حد تک خراب ہوچکی ہے، پورے شہر میں کئی روز سے کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔
شہر کے سب سے بڑے تجارتی مراکز کلاتھ مارکیٹ فقیر کا پڑ اور نشاط مارکیٹ کی حالت سب سے زیادہ ابتر ہے جہاں کچرے اور گندگی کے پہاڑ بن چکے ہیں۔
کچرے اور گندگی کی وجہ سے مارکیٹوں میں تاجروں اور دکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے جبکہ سڑکوں پر کھڑے پانی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے سینٹری ورکرز سمیت تمام ملازمین مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہفتے سے ہڑتال پر ہیں۔
Comments are closed.