حیدر آباد میں حیسکو نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ستمبر سے 16 ستمبر تک 57 کروڑ 42 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کر لیے۔
اس حوالے سے حیسکو چیف مظفر عباسی کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف 295 ایف آئی آر درج اور 29 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مظفر عباسی نے یہ بھی کہا ہے کہ 90 افسران اور عملے کے افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
Comments are closed.