سندھ کی عوام کے لیے وزارت مواصلات نے بڑا تحفہ دے دیا، حیدر آباد، سکھر موٹروے (M-6) کی تعمیر کا ٹھیکہ ایوارڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔
وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی سپریم باڈی نیشنل ہائی وے کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں 306 کلومیٹر طویل حیدر آباد، سکھر موٹروے (M-6) کی تعمیر کا ٹھیکہ ایوارڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ اس میگا پروجیکٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق 30 ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حیدر آباد۔سکھر موٹروے (M-6) کی تعمیر صوبہ سندھ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے موجودہ جمہوری حکومت نے پورا کردیا ہے۔
مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اس منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا۔
اس موقع پر چیئرمین نیشل ہائے وے اتھاڑی کیپٹن (ر) محمد خرم آغا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس موٹروے پر 15 انٹرچینجز، دریائے سندھ پر ایک بڑا پل اور نہروں پر 82 پل بنائے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 19 اوورپاس پل، 6 فلائی اوورز اور 10 سروس ایریاز تعمیر کیے جائیں گے۔
چیئرمین این ایچ اے کے مطابق حیدر آباد۔سکھر موٹروے (M-6) کی تعمیر سے پشاور۔کراچی موٹروے (PKM) کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔
Comments are closed.