الیکشن کمشنر سندھ نے کہا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن میں انتخابات ملتوی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے ڈی سیز کی رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بھیج دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہوں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نےکراچی اور حیدر آباد کے 16 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کی رپورٹ ای سی پی کو ارسال کی ہے۔
سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ پہلے 24 جولائی کو ہونا تھی لیکن بارشوں اور محرم الحرام کے پیش نظر اسے 28 اگست تک ملتوی کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.