حیدرآباد میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 15 جوڑے زندگی کے بندھن میں بندھ گئے۔
حیدرآباد میں سماجی تنظیم کی جانب سے اجتماعی پندرہ جوڑوں کی شادی کی تقریب باغ مصطفیٰ گرائونڈ میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں سر پر سہرے سجائے دولہوں اور سرخ لباس میں ملبوس دلہنوں کے نکاح کے بعد شرکاء نے جوڑوں کومبارکبادیں دیں۔
تقریب کے آرگنائزرز کی جانب سے رشتہ ازدواج میں بندھنے والی دلہنوں کے لئے جہیز کا بھی انتظام کیا گیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ اجتماعی شادیوں کی ایسی تقریبات کے لئے معاشرے میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.