وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات میں کہنا ہے کہ حیدرآباد میں کرکٹ کو بحال کرنا چاہتا ہوں، وہاں کا اسٹیڈیم تو بہترین ہے صرف ہوٹل کا مسئلہ ہے۔
مراد علی شاہ سے ملاقات میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ سندھ میں کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں، حیدرآباد سےزاہد حسین، لاڑکانہ سے شاہنواز دھانی اور دیگر علاقوں سے اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔
اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اب منصوبہ بنا رہے ہیں کہ کھلاڑیوں کو بائی ایئر لے کر جائیں، یہ منصوبہ پی سی بی سے فائنل کریں گے، کیونکہ جب کرکٹ حیدرآباد لے جائینگے تو مزید ٹیلنٹ آگے آئے گا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سکھر میں ہم اسپورٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں، اس کمپلیکس میں 2 کرکٹ گراؤنڈز، فٹبال اور دیگر گراؤنڈ ہونگے۔
انہوں نے بورڈ چیئرمین رمیز راجا سے کہا کہ پی سی بی کی ٹیکنیکل ٹیم سکھر اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرے، ہم پی سی بی کی رہنمائی میں سکھر گراؤنڈ بہتر کریں گے۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے وزیراعلیٰ سندھ کو پی سی بی کی طرف سے ہر طرح کی سپورٹ کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ ہم سندھ میں مزید ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔
Comments are closed.