حیدرآباد میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کے بعد احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس پر پتھراؤ کرنے والے احتجاجی مظاہرین کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے 48 افراد کو گرفتار کر لیا۔
150 سے 200 افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے، بے حرمتی کرنے والے کو سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد شہر میں مختلف مقامات پر رینجرز تعینات ہے، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے گشت بھی جاری ہے۔
ہنگامہ آرائی پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں کار سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے، فسادات پھیلانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس نے توڑ پھوڑ، املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر پتھراؤ کرنے والے 48 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے، آج موبائل مارکیٹ اور چاندنی کے علاقوں میں کاروبار بند رہا، صدر کے علاقے میں پولیس اور رینجرز تعینات ہیں۔
ایس ایس پی پی امجد شیخ کے مطابق مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ کے باعث ایس ایچ او سمیت سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
رینجرز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو منتشر کیا، اور شہر میں امن و امان کی صورت حال پر قابو پایا۔
Comments are closed.