بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدرآباد: سی ٹی ڈی کی کارروائی، قوم پرست جماعت کے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی سندھ نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم قوم پرست جماعت کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں ظہیر بٹ اور صدرالدین کولاچی شامل ہیں، ظہیر بٹ 2014ء سے 2016ء تک دہشت گردی میں ملوث رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم گمبٹ، لاڑکانہ اور مہڑ میں ریلوے ٹریک اور ٹرانسمیشن لائنز پر دھماکوں میں ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی سندھ نے کہا کہ گرفتار ملزم صدر الدین دیسی ساختہ بم بنانے میں ملوث ہے، 2011ء میں ابراہیم حیدری میں بم بنانے کے دوران دھماکے میں ملزم کی آنکھ ضائع ہوئی تھی۔

حکام سی ٹی ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بم بنانے کے دوران دھماکے میں ملزم کا ایک ساتھی مارا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.