بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدرآباد اور کوٹری میں زلزلے کے جھٹکے

آج صبح حیدرآباد اور کوٹری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 3.3 شدت کے زلزلے کا مرکز حیدرآباد کے مغرب میں 70 کلومیٹر دور تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔

اس سے قبل سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر،اپر دیر، چترال اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ 4 دن قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، کراچی میں زلزلے کی شدت 4.1 بتائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.