حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کے امدادی ٹینٹ اور دیگر سامان 4 گنا قیمت پر بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق سیلاب متاثرین کی ضرورت میں کام آنے والے امدادی سامان، ٹینٹ، دریاں اور دیگر سامان 4 گنا زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 5 دکاندار گرفتار کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حیدر آباد میں ذخیرہ اندوزی کر کے امدادی سامان کی مصنوعی قلت پیدا کی جارہی تھی۔
پولیس کے مطابق زائد نرخوں پر امدادی سامان بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق 7 ہزار روپے والے ٹینٹ 27 ہزار روپے میں فروخت کیے جا رہے تھے، اس پر 5 دکانداروں کو گرفتار کر کے 3 گودام سیل کردیے گئے۔
کارروائی کے بعد حیدر آباد چیمبر آف کامرس نے مداخلت کی اور دکانداروں سے ٹینٹ 12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے خریدلیے۔
پولیس نے ذاتی ضمانت پر گرفتار دکانداروں کو رہا کردیا ہے، کارروائی کی رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر کو بھیج دی ہے۔
پولیس کے مطابق ذخیرہ اندوزی پر پولیس کیس نہیں بنتا ، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کارروائی کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.