حیدرآباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 45 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 8 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کم ٹیسٹ کیے جانے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔
حیدرآباد میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کیسز کی شرح ملک کے متعدد علاقوں کے مقابلے میں زیادہ رپورٹ ہوئی ہے۔
کراچی میں مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد اور ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح دو فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.