حیدرآباد میں ڈھائی سال بعد ماحولیاتی سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں انسدادِ پولیو مہم مزید 2 روز تک بڑھا دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق وائرس کی تصدیق قاسم آباد پمپنگ اسٹیشن سے لیے گئے سیمپل میں ہوئی، 8 نومبر کو پولیو وائرس کی تصدیق کے لیے سیمپل لیا گیا تھا۔
ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ جولائی 2021ء میں سیوریج واٹر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.