جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حیدرآباد میں بارش کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم

حیدرآباد میں بارش کے بعد حیسکو کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

 شہر کے بیشتر علاقوں میں 11 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود  بجلی بحال نہ ہو سکی۔ 

حیدرآباد میں گزشتہ رات 2 بجے بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوئی تھی۔ 

دوسری جانب ترجمان حیسکو کے مطابق 40 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حیسکو ریجن میں بارش کے باعث 286 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.