سندھ کے شہر حیدرآباد میں 15 اپریل کو پاکستان چوک سے لڑکی کے اغوا کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں کار سوار افراد کو موٹر سائیکل پر سوار لڑکی کو اغوا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اس کے والدین نے کورٹ سے واپسی پر اغواء کیا۔ لڑکی نے کوٹری کے رہائشی سے پسند کی شادی کی تھی۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مقدمہ 15 اپریل کو ہی تھانہ مکی شاہ میں درج ہوا تھا، لڑکی کو بازیاب کروانے کے بعد عدالت میں پیش کردیا تھا۔
Comments are closed.