حیدرآباد میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
پریس کلب کے سامنے موجود مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت تدریسی عمل جاری ہے لیکن سندھ میں بند ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق حالیہ فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایس او پیز کے تحت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔
Comments are closed.