منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

حیدرآباد بلدیاتی انتخابات: 95 نشستوں کے ساتھ پی پی بازی لے گئی

الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کر دیے، پیپلز پارٹی 95 نشستیں جیت کر بازی لے گئی۔

ڈسٹرکٹ حیدرآباد کی 160 یوسیز میں سے 153 کے نتائج پر پارٹی پوزیشن تیار کرلی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کو 40 یوسیز میں کامیابی ملی، آزاد امیدواروں نے 15 جبکہ تحریک لبیک نے 2 اور جماعت اسلامی نے ایک نشست حاصل کی۔

ڈسٹرکٹ حیدرآباد کی 5 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات نہیں ہوئے جبکہ 2 نشستوں پر تشدد کے واقعات کے باعث نتائج روکے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.