حکو مت سندھ نے کراچی پریس کلب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سیکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ کی سربراہی میں 10رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمیٹی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، چیف سیکرٹری سندھ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری محکمہ اطلاعات سندھ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سیکرٹری شعیب احمد، ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ بورڈ آف ریوینو، نمائندہ برائے سندھ سینئر ممبر سندھ بورڈ آف ریوینو، نمائندہ برائے سندھ محکمہ بلدیات، ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر کراچی، ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی کراچی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
کمیٹی کراچی پریس کلب کی رہائشی سوسائٹی کی زمین پر تجاوزات، نئے ممبران کے لیے مزید 700پلاٹوں کے لئے زمین مختص کئے جانا اور رہائشی سوسائٹیوں میں ترقیاتی کاموں سڑک، بجلی، پانی اور گیس کی سہولیات کے معاملات کو حل کرانے کے لیے کام کرے گی۔
Comments are closed.