حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورتی اجلاس ہوا۔
ق لیگ نے حکومت یا اپوزیشن سے اتحاد سے متعلق فیصلے کا اختیار اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو دے دیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ق لیگی سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی جو فیصلہ کریں گے ارکان اسی پر عمل درآمد کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے کہا ہے کہ پہلے اپنے ارکان کو متحد کرے، اپنے گھر کی صفائی کرے، صرف ہماری طرف نہ دیکھے۔
ق لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ق حکومت اتحادی تھی اور ہے، تحریک انصاف ان آرڈر ہو گی تو ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف متحد نہیں رہتی تو اتحادی اپنا فیصلہ کریں گے، ہمارے اراکین نے فیصلے کے تمام اختیارات چوہدری پرویز الہٰی کو دے دیے ہیں۔
Comments are closed.