وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے کہنے پر اپنے گھر چھوڑ کر کیمپوں میں جانے والوں کا شکریہ۔
ان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کے پیشِ نظر حکومتِ سندھ نے بھرپور اقدامات کیے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہر قسم کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے کہا ہے کہ خطرہ ٹلنے کے بعد ساحلی پٹی میں معمولاتِ زندگی بحال ہو رہے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کو محنت و لگن سے کام کرنے پر شاباشی دیتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ گھر خالی کروانے کا مقصد آپ کی زندگی کو محفوظ بنانا تھا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کو کہتے ہیں ٹیم ورک، اس ٹیم ورک کی مثالیں کم ملتی ہیں۔
Comments are closed.