اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کا قرض مئی 2023 کے اختتام پر 58 ہزار 962 ارب روپے ہے، جس میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق سال بہ سال حکومت کا قرض 32 فیصد بڑھا ہے۔ مئی 2022 میں حکومت کا قرض 44 ہزار 641 ارب روپے تھا۔
مئی 2023 کے اختتام پر حکومت کا مقامی قرض ایک فیصد بڑھ کر 37 ہزار 54 ارب روپے ہے۔ سال بہ سال حکومت کا مقامی قرض 28 فیصد بڑھا، مئی 2022 میں حکومت کا مقامی قرض 29 ہزار 47 ارب روپے تھا۔
اسی طرح مئی 2023 کے اختتام پر حکومت کا بیرونی قرض ایک فیصد کم ہو کر 21 ہزار 908 ارب روپے ہے۔ سال بہ سال حکومت کا بیرونی قرض 40 فیصد بڑھا ہے۔ مئی 2022 میں حکومت کا بیرونی قرض 15 ہزار 594 ارب روپے تھا۔
Comments are closed.