متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کا حصہ ہیں اس لیے حکومت آج بھی موجود ہے، ق لیگ کو اپنا فیصلہ کرنا ہے اور ہمیں اپنا فیصلہ کرنا ہے۔
ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس معاملے پر نمبرز کی بات نہیں، ہم اپنے لوگوں اور رہنماؤں میں بات رکھیں گے، ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے، باقی جماعتوں کے حالات ہم سے کافی مختلف ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اتحادی ساتھ رہے تو عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی، میری درخواست تھی کہ اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم سے قربت کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آج ہمیں صرف چائے، بسکٹ دیا گیا، ایم کیو ایم آج زیادہ حلیف لگی، ایم کیو ایم نے جو پیمانہ رکھا ہے اس پر مطمئن ہوں۔
Comments are closed.