بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کے خاتمے پر ٹائیگر فورس کو گیڈر فورس نہ بنادیا تو ہمارا نام نہیں، رانا ثنااللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے پر ٹائیگر فورس کو گیڈر فورس نہ بنادیں تو ہمارا نام نہیں۔

ٹیکسلا میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ کو حکومت ملی تو ملک میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، 2013 سے 2017 تک نوازشریف نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی مکاؤ مارچ کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں سے روکنے کے لیے 5 ٹیلیفون کیے، پاکستان نے اس وقت اپنی عزت اور غیرت کا فیصلہ کیا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں پوسٹنگ ٹرانسفر 2، 2 کروڑ روپے میں ہو رہی ہے، عدم اعتماد تحریک جمہوری طریقہ ہے، جو عوام کے مطالبے پر پیش کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے پر تلے ہوئے ہیں، یہ استعفیٰ نہیں دیں گے، ان کو عدم اعتماد کی تحریک سے گھر بھجوائیں گے۔

رانا ثنااللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ساڑھے تین سال میں کوئی عوامی ترقی کا منصوبہ شروع نہیں کیا، ان کی بس ایک ہی سوچ ہے اِس کو نہیں چھوڑوں گا اُس کو نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کی دیر ہے، ٹائیگر فورس کو گیڈر فورس نہ بنا دیا تو ہمارا نام نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.