پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی نے 26 اگست کو وفاق اور صوبوں میں تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔
ان تقریبات میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کی جائے گی۔
پی ٹی آئی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کے ساتھ تقابلی جائزے کی رپورٹ جاری کردی۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کی موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں ن لیگی حکومت سے 124 فیصد آگے ہے۔
Comments are closed.