بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں کا اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ، اعلان 25 مارچ کو متوقع

حکومت کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کا اپوزیشن کی حمایت کا باضابطہ اعلان 25 مارچ کو متوقع ہے۔

تحریک انصاف کی ناراض رکن قومی اسمبلی نزہت پٹھان نے کہا ہے کہ مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہوں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی حمایت کا اعلان چوہدری برادران کے گھر پر مشترکہ پریس کانفرنس میں ہوگا۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) حزب اختلاف کی حمایت کا اعلان کریں گی۔

تحریک انصاف کی ناراض رکن اسمبلی وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ حلف اٹھا کر کہتی ہوں مجھے کسی نے رقم یا عہدے کی کوئی پیشکش نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں کے ساتھ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے 2 ارکان بھی اپوزیشن کی حمایت کریں گے۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی اپوزیشن کی حمایت پر حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

حکومت کی اتحادی تینوں بڑی جماعتوں نے فی الحال باضابطہ طور پر اپوزیشن کی حمایت کرنے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.