filipino cupid chat room toledo dating assian women average height of a female 55 yrs old im bold queen without a crown

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کی 3سالہ کارکردگی جاری کرنیکا فیصلہ

حکمراں جماعت، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 26 اگست کو وفاق اور صوبوں میں تقریبات کا فیصلہ کیا گیا ہے،  چاروں صوبوں اور کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی 26 اگست کو تقریبات ہوں گی۔

وزیراعظم عمران خان 26 اگست کو اسلام آباد میں مرکزی خصوصی تقریب سےخطاب کریں گے، تقریب میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں پنجاب حکومت کی تقریب ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے عاشورہ کے پیش نظر تین سالہ تقریبات کو مؤخر کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.